21 مارچ، 2024، 4:24 PM

شفاء ہسپتال کے شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی

شفاء ہسپتال کے شہداء کی تعداد 140 تک پہنچ گئی

قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گزشتہ دنوں شفا ہسپتال کے علاقے میں 140 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے شفا ہسپتال کا مسلسل چوتھے روز بھی محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

قابض فوج نے شفا ہسپتال کے احاطے میں مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف کیا۔ غاصب فوج کے اعتراف کے مطابق شفا اسپتال پر اس کے وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں 140 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

در این اثناء صیہونی فوج کے ہاتھوں شفا ہسپتال میں محصور خاندانوں نے ریڈ کراس اور عالمی اداروں سے کہا کہ وہ انہیں بچانے کے لئے اقدامم کریں۔

المیادین ٹی و چینل کے نمائندے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے شفا ہسپتال کے اطراف کے کچھ مکانات کو آگ لگا دی جہاں عام شہری پناہ لئے ہوئے تھے۔

غزہ کی پٹی میں موجود صحافیوں میں سے ایک سعید رضوان نے بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے شفا اسپتال کے احاطے کے اردگرد کئی عمارتوں کو آگ لگا دی اور متعدد کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

رضوان نے بتایا کہ ہسپتال کی کچھ عمارتوں سے درجنوں مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے، لیکن کچھ بیمار مریضوں اور بزرگوں کو ابھی تک منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے شفا ہسپتال کے سرجری کمپلیکس میں دھماکے کے بعد آگ کے شعلے اور خوف ناک دھواں دیکھا۔"

کچھ دیر پہلے خبری ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ غزہ شہر کے مغرب میں واقع شفا ہسپتال کے ارد گرد ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس ہسپتال کی خصوصی کلینک کی عمارت کو دھماکے سے اڑایا اور کمپلیکس کے اندر موجود پناہ گزینوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے دھمکاتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال خالی کرنے کو کہا۔

News ID 1922742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha